روات میں قائم دارلعلوم اصحاب الصفہ 213

روات میں قائم دارلعلوم اصحاب الصفہ

عظمت رسول ﷺ عظمت صحابہ اور عظمت علمائے کرام پر جتنی گفتگو کی جائے کم ہے حافظ قرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قیامت کے دن فیملی کے دس افراد کو جنت میں لے کر جائے گا حضور ﷺ کی خواہش تھی کہ قرآن پاک کو یاد کر کے زیادہ سے زیادہ آگے پہنچایا جائے اللہ نے حضور ﷺ کی خواہش پر کہا کہ قرآن کو جمع کر کے اسکی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے حفاظ کرام پیارے نبی کی خواہش کو پورا کر رہے ہیں جو شخص اپنی جان مال وقت اس پر لاگات ہے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ مولانا عتیق الرحمٰن نے روات میں دارالعلوم اصحاب الصفہ قائم کیا ہے اصحاب الصفہ آج بھی حضور کے روضہ اقدس کے پاس موجود ہے جہاں پیارے نبی دین اسلام کی تعلیم دیتے تھے یہ وہ لوگ ہیں جنکا تعلق اللہ تعالیٰ سے برقرار رہے گا۔ مدرسہ شاگر نصاب بھی ہو اور پھر استاد بھی حضور ﷺ ہوں تو وہ شاگرد اللہ کا لشکر ہوتے ہیں یہ وہ مدرسہ ہے جو اولاد ہے اصحاب الصفہ کی خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنکا مال مدرسہ المقبول پر خرچ ہوتا ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنکا مال دین کی سربلندی پر لگتا ہے جو دنیا میں مال کا حساب لگاتے ہیں وہ انکے کام نہیں آتا جو اللہ کے راستے میں خرچ ہوا وہی کام آئے گا آج قرآن حفظ کرنے والے کل آپکے سفارشی ہوں گے دنیا میں فیملی کے لیے ڈاکٹر انجینئر وکیل رکھتے ہیں قیامت کے دن کے لیے سفارشی کیوں نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار چیئر مین المقبول ویلفئیر ٹرسٹ مہتمم دارلعلوم اصحاب الصفہ مرکزی جامع مسجد المقبول روات مولانا عتیق الرحمٰن کی جانب سے عظمت مدارس دینیادارلعلوم اصحاب الصفہ مرکزی جامع مسجد روات میں خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالواحد قریشی نے کیا۔اس سے قبل بزم نانوتوی کے زیر اہتمام منعقدہ تقیب سے ادارہ ہذا کے بچوں نے تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول اور حضور ﷺ کی سیرت کے حوالے سے تقاریر کیں اس موقع پر ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ قاری عثمان عثمانی، مولانا عبدالشکور حمادی کے علاوہ علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں علمائے کرام حفاظ کرام اور عوام علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر چیئر مین المقبول ویلفئیر ٹرست مہتمم دارلعلوم مرکزی جامع مسجد الروات مولانا عتیق الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں 16سال ہو گے ہیں جبکہ14سال سے دارالعلوم الصفہ اپنی تعلیمی خطاب سرانجام دے رہا ہے سینکڑوں طلباء یہاں سے قرآن پاک حفظ کر کے درجہ کتب و دیگر علوم کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں انھوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اول تا درجہ مڈل تک دنیاوی تعلیم بھی دی جا رہی ہے ادارے میں تربیت کا بھی بہترین نظام موجود ہے 100سے زاہد طلباء یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنکے ماہانہ اخراجات 4لاکھ کے قریب ہیں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے کلیام شریف روڈ تین کنال اراضی پر مسجد کا کام شروع ہے ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال مسجد تیار ہونے پر وہاں بھی درس و تدریس کا کام شروع کیا جائے انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اولادوں کو دین پر لگائیں جو میدان محشر میں سایہ فراہم کیں یہ جلسہ دعوت فکر دینے کے لیے منعقد کیا گیا ہے جتنی اللہ اور اسکے رسول سے محبت زیادہ ہوگی اتنا ہی انسان کامیاب ہے اخر میں مدرسہ ہذا سے قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کی مفتی عبدالواحد قریشی نے دستار بندی کی جبکہ بزم نانوتوی کے زیر اہتمام پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گے علمائے کرام عوام علاقہ نے مولانا عتیق الرحمٰن کی دینی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں