راولپنڈی میں جعلسازی کے بڑے بیوپاری بے نقاب‘تفصیلات کے مطابق برانڈز کے نام پر ناقص آئل تیارکرنے والی فیکٹری پر فوڈسیفٹی ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے1900لیٹر آئل برآمد کرلیا۔خفیہ اطلاعات ملنے پر پوٹھوہار ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت آئل بنانیوالی فیکٹری پکڑلی محلہ حاکم آباد میں چربی سے تیار آئل سپلائی کرنیوالی گاڑی کوبھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ٹیم نے یونٹ کی پروڈکشن بند کرتے ہوئے، فیکٹری سے 1500 لٹر جبکہ گاڑی سے 400 لٹر مضر صحت آئل برآمد کیا۔چیکنگ کے دوران ریکارڈ کی عدم دستیابی، زائد المیعاد کیمیکلز کے استعمال اور پیکنگ میٹریل میں حشرات کی موجودگی پر روات آئل مل کو کام کرنے سے روک دیا۔ ناقص اجزاء سے تیار آئل کی فروخت پر فیکٹری مالکان کیخلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کروادیا۔علاوہ ازیں گاڑی سے ناقص آئل برآمد ہونے پر سپلائر کیخلاف بھی تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کروایا گیا۔فوڈسیفٹی ٹیم نے آئل کے نمونوں کو مزید تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوا دیا ہے۔
