روات میں کار،مؤٹر سائیکل،ٹریکٹر چوری سمیت راہزنی وغیرہ کے واقعات۔شہری قیمتی اثاثوں سے محروم۔روات پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس کو بحریہ ٹاؤن کے رہائشی غلام احمد نے بتایا کہ گھر کے پورچ میں کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی ہنڈا کار نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔سبطین علی شاہ نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز سات ایم مارٹ کے باہر سے میرا مؤٹر سائیکل چوری کرلیا گیا۔ محمد سجاد نے پولیس کو بتایا کہ میرا ٹریکٹر معہ مشین ڈرائیور غلام حسن اور اسکے ساتھی جبران وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔
