کسان اتحاد کا ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنا اسلام آباد کی مختلف شاہراہیں سیل ،شہری خوار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے پیش وفاقی حکومت نے ٹی چوک میں کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا جسے نوکری پیشہ افراد کو واپس گھروں کو لوٹنا پڑا دوسری جانب راستوں کی اچانک بندش پر شہری سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں اسلام آباد پولسی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روات ٹی چوک پر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے صرف ایک لین کھلی ہے ایک لین کھلی ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوسکتا ہے ایوب چوک،ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں اس کے علاوہ ریڈ زون داخلے کیلیے سرینا چوک سے صرف ایک لین کھلی ہے عوام کی جانب سے راستوں کی بندش پر حکومت شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے احتجاج سے خوفزدہ حکومت شہریوں کو انکے بنیاد ی حق سے محروم کرتے ہوئے راستوں کو بند کر دیتی ہے جسے دیگر شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
159