35

روات سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایف آئی اے نے کوٹانہ نزد روات میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گروہ ایک کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے اور جب متاثرین نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ان پر قاتلانہ حملے کیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم گرفتاری کے بعد ترلے منتیں کرتا رہا، تاہم اسے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ گروہ کے دیگر افراد کے خلاف بھی شکنجہ کس لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جو معصوم افراد کو بیرون ملک روزگار کے خواب دکھا کر جال میں پھنسانے کا کام کرتی تھیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انسانی سمگلنگ ایکٹ کے تحت چودہ سال قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں