چک بیلی خان روڈ افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گی۔ چک بیلی خان روڈ ہرکہ کے مقام پر سوزوکی ڈرائیوروں کے دو گروپوں کے درمیان گاڑی کے نمبروں پر جھگڑا ہو گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں آپس میں رشتہ دار بتائے جا رہے ہیں ۔
دونوں گروپوں میں لڑائی اس قدر بڑ گئی۔ دونوں طرف سے گولیاں چل گی۔ جس سے ایک ڈرائیور رضوان نامی عمر تقریباً 35 سال موقع پر دم توڑ گیا۔ ایک شدید زخمی ۔پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔ ابتدائی معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں ۔ لاش کو روات پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے ۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
235