روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پراپرٹی ڈیلر کو اغواء کرنے والا گینگ چند گھنٹوں میں گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب، ملزمان سے مغوی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد، گینگ میں ملزمان نثار، دانیال اور اقرا بتول شامل ہیں، پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ اسکے چچا زاد بھائی عمران کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے اور گھر کا الیکٹرونکس سامان اور فرنیچر وغیرہ بھی چوری کرلیا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مغوی عمران کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
238