147

روات جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی واردات

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات جی ٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی “اجارہ داری قائم”،04 مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار،روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ذرائع کے مطابق گوجرخان کے گاؤں موہڑہ حاجی گل کے رہائشی شہزاد خلیل نے روات پولیس کو بتایا کہ منگل رات سوا آٹھ بجے کے قریب میاں جی ہوٹل جی ٹی روڈ کے قریب کال سننے کے لیے رکا تو اسی اثناء میں دو 125 موٹر سائیکلوں پر سوار 04 لڑکے آگئے۔ شہزاد کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر8500 ہزار روپے نقدی،01 قیمتی سمارٹ فون سمیت دیگر دستاویزات شناختی کارڈ،اےٹی ایم وغیرہ چھین لیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔شہزاد کے مطابق ملزمان ظاہری حلیہ سے “پٹھان” نظر آتے تھے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ روات پولیس سٹیشن سے محض “02 کلومیٹر” دوری پر پیش آیا۔روات پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس ٹریننگ سینٹر روات کے قریب رابری واردات دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 02 بھائی ہسپتال میں زیر علاج رہنے بعد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں