روات(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی لانگ مارچ،روات جلسہ میں کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر عمران خان کا تنظیموں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو لاہور طلب کر لیا ،زرائع تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کے دوران روات کے آخری جلسے میں کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر عمران خان نے تمام تنظیمی عہدیداران اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو لاہور طلب کر لیا ہے زرائع کے مطابق عمران خان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پچاس ہزار افراد ہونے چاہیے تھے تاہم مختلف سرکاری ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق پانچ سے چھ ہزار لوگ تھے عمران خان نے مقررہ ٹاسک پورا نہ ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 25 مئی کو ہونے والے احتجاج میں بھی راولپنڈی کی کارکردگی سے عمران خان سخت نالاں تھے اور انھوں نے اس بات کا اظہار برملا کئی مواقع پر بھی کیا تھا ۔
119