راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس سروس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچ گئے ۔یہ منصوبہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھامنصوبے پر 5 سال کی تاخیر ہوئی اور منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہےوزیراعظم نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہےوزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا اور کہا رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا دیتے ہوئے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی انھوں نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا۔
237