روات ملک قیصر اعوان نمائندہ پنڈی پوسٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مین گیٹ جی ٹی روڈ روات میں بجلی کے اضافی بلز کے خلاف لالہ اورنگزیب کی سرپرستی میں ہونے والااحتجاج اختتام پزیر تمام مطالبات کو لالہ اورنگزیب صاحب کی نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران نے بطور میجسٹریٹ قیصر کیانی سے مزاکرات کئے اور اپنے بجلی کے بلوں کے حوالے سے مطالبات سامنے رکھے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوئے اور جی ٹی روڈ کھول دیا گیا مزاکرات میں شامل آصف سعید مغل غلام نبی اعوان چوہدری زبیر یونس چوہدری اظہر محمود قاسم حنیف ظفر مغل چوہدری افضال چوہدری عامر احسان حسین مغل خاور احتشام بھٹی اور دیگر اہلیان روات رابطہ کمیٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے
211