روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ میلم بس سٹاپ کے قریب مہران گاڑی نمبر آر ایل ای1753اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید حادثہ،حادثہ اس قدر شدید تھا آواز دور تک سنی گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار حسین خان ولد نورالحمن سکنہ ڈھوک بدہال چک بیلی خان روڈ پر جانب راولپنڈی جا رہا تھا جبکہ مہران گاڑی رنگ سفید راولپنڈی سے چک بیلی خان کی جانب جا رہی تھی۔ دونوں آمنے سامنے آ کر ٹکرا گئے ۔
مقامی افراد نے بتایا مہران گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جا رہی تھی۔جسکی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔زخمی حسین ولد نورالحمن مردان کا رہائشی حال مقیم ڈھوک بدہال ہے ۔جسکو سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ زخمی کو 1122 کے زریعے بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل اور مہران گاڑی کو وارڈن پولیس انسپکٹر اظہر اور سب انسپکٹر حسین کاظمی نے باضابطہ قانونی کارروائی کر کے روات پولیس کی تحویل می دے دیئے اور زخمی کو بذریعہ 1122 ہسپتال روانہ کر دیا۔