23

روات ،منشیات کے ملزم کو 16 سال قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 16 سال قید اور 1 لاکھ 5 ہزار روپے

جرمانے کی سزا سنادی سرفراز نامی ملزم کے خلاف تھانہ روات پولیس نے گزشتہ سال انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1530گرام چرس اور 430 گرام آئس

برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 16 سال قید اور 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں