روات ،شہری کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار 107

روات ،شہری کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری عابد علی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے

جنید کو قتل جبکہ ناصر کو زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے

اشتہاری مجرم عابد علی کو گرفتار کرلیا،اشتہاری عابد علی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے جنید کو قتل جبکہ ناصر کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا،

اشتہاری کے 02ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں، روات پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں