روات ،بدون نمبر موٹرسائیکل کی بہتات جرائم کی بڑی وجہ

روات(ملک قیصر،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پٹرولنگ پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن فیز 8 کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق سڑک پر گشت کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے کچرا اٹھانے والے افغانوں نے ہر روز بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں پر چوری شدہ اشیاء کے کر جانے پر آج بھی مقامی لوگوں کے روکنے پر تین موٹر سائیکل سوار نہ رکے اور چوکی بحریہ ٹاؤن کے بلکل سامنے سے دھندناتے ہوئے راستے میں ایک مقامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر گرایا اور بھاگ گئے جس کے تعاقب میں ایک افغانی موٹر سائیکل کو قابو کر لیا گیا اور مقامی پٹرولنگ پولیس فیز 8 چوکی کے شفٹ انچارج بابر کو اطلاع دی گئی جس پر موصوف کا کہنا تھا کہ گاڑی دوسری سائیڈ پر گئی ہے اور کہا کہ آپ لوگ افغانی کو چوکی پر خود لے آئیں جس پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اسی اثنا میں وہ افغانی بھی بھاگ گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان علاقہ نے گشت کا موثر نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں