168

روات‘گاڑیوں پر کرتب دکھانے والے چار منچلے گرفتار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے اور کرتب دکھانے پر چار منچلوں کو گرفتار کر کے گاڑیاں تھانہ میں بند کر دیں پولیس کے مطابق رات گیارہ بجے فیز 8میں 8سے 10کے قریب گاڑیاں خطرناک انداز میں چلتی ہوئی نظرآئیں جنھیں روکنے کی کوشش کی تو بھاگ نکلے بمشکل چار گاڑیوں کو قابو کیا گیا ملزمان میں ضیاء نبی ولد ابرار حمد،صفی اللہ ولد ذیشان طاہر،سالا ر جاوید ولد جاوید اقبال اورسید شہریار شاہد قریشی ولد شاہد اقبال قریشی شامل ہیں ملزمان انتہائی غفلت و لاپرواہی سے گاڑیوں کی ریس لگا کر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا موجب بنے پولیس نے مقدمہ درج کر ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں