روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات کے علاقے جاوا روڈ پر آتشیں اسلحہ سے لیس دو مسلح ڈاکو شہری کو زدوکوب کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔روات پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسرار حسین نے روات پولیس کو درخواست دی کہ شام سات بجے کے قریب اپنی مؤٹر سائیکل پر تخت پڑی سے روات کی طرف آرہا تھا،جوں ہی جاوا روڈ کس کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مجھے گن پوائنٹ پر روک لیا۔مسلح ڈاکوؤں نے میرے گربیان کو پکڑ کر میرا گلہ دبانے سمیت زدوکوب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اس کے پاس ہےنکالو۔ایک ڈاکو نے میری جیب سے 8500روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،اور اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر واپس جانب تخت پڑی جاوا روڈ فرار ہوگئے۔ڈاکو فرار ہوتے وقت کچھ فاصلے پر میرا موبائل فون پھینک گئے۔کاروا ئی کی جائے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے اسرار حسین کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
101