روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی بڑی کامیابی، پولیس وائرلیس میٹرولا سیٹ دکھا کر قومی شاہراؤں پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا،ذرائع۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے شاہراؤں پر شہریوں کو لوٹنے والا اہم گروہ گرفتار کر لیا گروہ متعدد وارداتو ں میں ملوث ہے ذرائع کے مطابق گروہ میں غیر ملکی تربیت یافتہ جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان نے اہم وارداتوں کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے تفتیش کے لئے پنجاب پولیس سے مانگ لیا، گرفتار ملزمان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی، گروہ و گرفتار ملزمان میں اہم ملک کے باسی بھی شامل جو انتہائی تربیت یافتہ ہیں، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس کو تین کروڑ کی آفر دی چھوڑنے کے لئے جسے رد کر دیا گیا۔
227