روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ یونین کونسل بندہ گاؤں میلم کے رہائشی شفاقت نامی سینٹری ورکر کو دوران کام سانپ نے ڈس لیا۔یونین کونسل بندہ کے سپروائیزر عمر خطاب نے بروقت اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ سینٹری ورکر شفاقت کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے راولپنڈی بے نظیر ہسپتال پہنچا دیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا بروقت ہسپتال پہنچانے سے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اہلیان علاقہ نے یونین کونسل بندہ کے سپروائیزرعمر خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے سینٹری ورکرز کے ساتھ بہترین محبت کی مثال قائم کی ہے۔