جی ٹی روڈ ساگری موڑ کے نزدیک ٹیوٹا ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے,ذرائع, تفصیلات کے مطابق جھمٹ مغلاں کے رہائشی مہتاب اور سکندر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ ساگری موڑ کے نزدیک راولپنڈی کی جانب سے تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر لگنے سے ایک بھائی مہتاب موقع پر جان کی بازی ہارگیا جبکہ دوسرے بھائی سکندر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا,جوانسالہ اموات پر علاقہ میں کہرام مچ گیا
