103

روات، 18 لٹر شراب برآمد تین ملزمان گرفتار

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی شراب سپلائرز خلاف مختلف کاروائیاں،03 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے18 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے شراب سپلائرز خلاف جاری انسدادی مہم کے دوران کلاک چوک بحریہ ٹاؤن کے قریب کاروائی دوران شراب سپلائر محمد توقیر اعوان کو قابو کرتے ہوئے 08 لیٹر،پریزم پلازہ کے قریب کاروائی دوران نبیل سے 05 لیٹر جبکہ کلاک چوک کے قریب کاروائی دوران شراب سپلائر عبدالرحمن کو قابو کرتے ہوئے 05 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں