118

روات، ڈاکوبائیکیا رائیڈر سےموٹرسائیکل اور قیمتی فون چھین کر فرار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات کے علاقے سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہری سے مؤٹر سائیکل،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اسد زمان نے پولیس کو درخواست دی کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پلازہ میں کام کرتا ہوں اور پارٹ ٹائم بائیکیا چلاتا ہوں۔آج روات سٹاپ پرموجود تھا کہ دو نامعلوم اشخاص آئے، انہوں نے کہا کہ بھمبھلی بھٹہ خشت روڈ جانا ہے۔جب ان دونوں کو لے کر بھمبھلی بھٹہ خشت روڈ پہنچا تو ان میں سے ایک آدمی نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ جو کچھ پاس ہے نکال دو۔انہوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے تین سو روپے، قیمتی سمارٹ فون سمیت میرا قیمتی مؤٹر سائیکل چھین لیا اور دونوں روات کی جانب فرار ہوگئے۔کاروائی کی جائے۔تھانہ روات پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں