115

روات، منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو چرس برآمد

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش خیام شہزاد کیانی کو گرفتار کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ذرائع کے مطابق روات پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش خیام شہزاد کیانی پولیس کالونی روات گلی میں کھڑا اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فروخت کررہا ہے۔روات پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کالونی روات گلی نمبر 39 کے کارنر میں کھڑے شخص کو قابو کرلیا،پولیس جانچ پڑتال دوران مذکورہ شخص کی شناخت خیام شہزاد کیانی حال مقیم پولیس کالونی روات کے نام سے ہوئی۔تلاشی پر مذکورہ شخص سے 1750گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے برآمد منشیات کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں