128

روات،گیس کی غیر قانونی ریفلنگ 02 دکاندار گرفتار

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی کاروائی،غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 04ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوروات اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 03ملزمان آفاق،الطاف اورعباس فرید کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈر،کھلا پٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،جبکہ ایس ایچ اوریس کورس اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے ملزم اندر پیاس کو گرفتارکرلیا، ملزم سے کھلا پٹرول برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں میں مزید تیزی لائی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں