روات کا علاقہ جٹھہ ہتھیال،بنا روات پولیس کے لیے وبال، چک بیلی روڈ پر واقع علاقے جٹھہ ہتھیال روات سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ.ذرائع کے مطابق آتشیں اسلحہ سے لیس تین مسلح ڈاکوؤں نے چک بیلی خان روڈ پر جاتے رضوان رؤف کو سرکاری سکول پاس گن پوائنٹ پر روکا،اور پچاس ہزار روپے مالیت کا اپلائیڈ فار سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے مطابق چک بیلی خان روڈ جٹھہ ہتھیال،پیال وغیرہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا یہ پانچواں واقع ہےذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو رات 09:15 بجے ڈھوک پٹھان سے تین مسلح ڈاکوؤں نے محمد سرمد سے ، جبکہ اسی رات 09:00بجے جٹھہ ہتھیال سے رضوان رؤف سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے ممکنہ طور پر دونوں واقعات میں ایک ہی گینگ ملوث ہے جس نے پہلے رضوان رؤف سے 70 مؤٹر سائیکل چھینا اور بعد محمد سرمد حسن سے ہنڈا مؤٹر سائیکل 125 گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔یاد رہے کہ روات پولیس اسٹیشن کی حدود چک بیلی خان روڈ جٹھہ ہتھیال، پیال ،ڈھوک پٹھان وغیرہ کے گرد ونواح میں متحرک گینگ روات پولیس کے لیے وبال بن چکا ہے۔جو پولیس گرفت سے باہر دھڑلے سے گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل وغیرہ چھین کر غائب ہوجاتا ہے۔
