روات کے علاقے میں سفید ویگن آر اے پی ایف 022 میں سوار نوسرباز گینگ ڈیش بورڈ پر نیلی لائٹ جلائے شہریوں سے قیمتی اشیاء لوٹنے لگا۔غوری ٹاؤن اسلام آباد کے رہائشی زبیر اسلم کو جہلم سے واپسی دوران چک بیلی موڑ کے قریب ویگن آر اے پی ایف 022 سوار دو اشخاص نے رولیا۔زبیر اسلم کے مطابق ڈیش بورڈ پر لگی نیلی لائٹ دیکھ کر میں سمجھ کر گاڑی روک بیٹھا۔ اور ویگن آر گاڑی سے دو آدمی ایک موٹا گورا ماسک لگائے،دوسرا دبلا پتلا سفید کلر کی بڑھی داڑھی بمعمر 45 سال آئے۔زبیر اسلم کے مطابق دونوں نے گن پوائنٹ پر مجھ پرس اور میری فیملی سے گولڈ جیولری دو انگھوٹی مالیت 80 ہزار روپے،آرٹفیشل جیولری، 15ہزار روپے کیش،اے ٹی ایم کارڈ، دو ڈرائیونگ لائسنسز سمیت شناختی کارڈ وغیرہ لے گئے۔تھانہ روات پولیس نے متاثرہ شہری زبیر اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
