109

روات،ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار

تھانہ روات کی حدود میں ڈاکو راج برقرار۔تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکان سے دو لاکھ روپے نقدی، طلائی زیور، ڈی وی آر لوٹ کر فرار۔چوری کے ایک واقعے میں کمپنی فارم سے قیمتی تار چوری۔ مقدمات درج۔تھانہ روات پولیس کو بحریہ ٹاؤن فیز سات میں سی ڈی میلا کی دوکان کرنے والے محمد عمران خان نے بتایا کہ دن سواگیارہ کے قریب اکیلا اپنی دوکان پر موجود تھا کہ ہنڈا 125 مؤٹر سائیکل پر تین مسلح اشخاص آئے۔دوپہلے داخل ہوئے۔بعد میں تیسرے نے آکر دوکان کا دروازہ اندر سے بند کردیا۔شلوار قیمض میں ملبوس تینوں پشتو میں بات کرتے پٹھان معلوم ہوتے تھے۔انہوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے دو لاکھ روپے نقدی، طلائی کڑا جس میں ڈائمنڈ لگے تھے مالیتی ساڑھے پانچ لاکھ روپے سمیت ڈی وی آر بھی نکال لی۔اور جاتے ہوئے مجھے کرسی سے باندھ کر کمرشل ایریا کی جانب فرار ہوگئے۔ادھر اسلام آباد فیڈز کے ایریا مینجر ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ کری خدا بخش کمپنی فارم سے نامعلوم چور چار سو فٹ جالی نما تار مالیتی پونے دو لاکھ روپے چرا کر لے گئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں