تھانہ روات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم۔ کلر روڈ ڈھوک میجر سٹاپ پرکھڑے شخص سے علی الصبح دو نامعلوم ڈاکوسات ہزار روپے نقدی سمیت قیمتی موبائل لے اڑے۔چوری کے واقعات میں شہری مؤٹر سائیکل و قیمتی مویشیوں سے محروم۔تھانہ روات میں مقدمات درج۔ابن چک کے رہائشی محمد شعیب نے بتایا کہ اپنے کام کے سلسلے میں صبح ڈھوک میجر سٹاپ پر کھڑا تھا کہ اتنے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے جو مجھ سے سمارٹ فون مالیتی تیس ہزار روپے،سات ہزار روپے نقدی سمیت اصل شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ادھر بحریہ ٹاؤن ایشین بزنس سنٹر کے سامنے سے محمد مجتبیٰ کا 125 ہنڈا مؤٹر سائیکل جبکہ مندھال سے ملک کامران کی تین قیمتی بکریاں نامعلوم چور 2D گاڑی نمبر NB/992 میں ڈال کر فرار ہوگئے۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
