124

روات،ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

روات(نمائندی پنڈی پوسٹ)ریسکیو 1122 مندرہ میں تعینات اہلکار کو لفٹ دینا مہنگا پڑگیا،پولیس ملازم بتا کر لفٹ لینے والا ڈاکواپنے ساتھی کی مدد سے گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل چھین کر فرار،روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 مندرہ میں تعینات اہلکار منیر اختر خان نے روات پولیس کو درخواست دی کہ روات مین اڈہ سے نامعلوم شخص نے مجھے روکا اور اپنا تعارف “پنجاب پولیس” کے اہلکار کے طور پر کروایا۔اور کہا کہ مجھے “پولیس ٹریننگ سینٹر روات” تک ساتھ لے جائیں آپ کو کرایہ دے دوں گا۔میں نے اسکی بار بار درخواست کرنے پر ساتھ بٹھا لیا،جب اسے پولیس ٹریننگ سینٹر لے کر پہنچا تو اس نے پھر درخواست کی کہ اسکا گھر ٹریننگ سینٹر کی پچھلی سائیڈ پر ہے مجھے گھر تک چھوڑ آئیں۔ آپ کو فالتو پیسے دے دوں گا۔جب ٹریننگ سینٹر کی پچھلی سائیڈ پر پہنچا تو اس نے اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی کو بلوایا ہؤا تھا۔ جب اسکے ساتھی پاس رکا تو اس نے 30 بور پسٹل نکال کر مجھ پر تان لیا اور کہا جو کچھ بھی ہے نکال دو۔ ورنہ گولی مار دوں گا۔میں نے جان بچانے خاطر اپنا مؤٹر سائیکل،01 ہزار نقدی انکے حوالے کردی۔دونوں ڈاکو میرا موٹر سائیکل لے کر گاؤں کی جانب فرار ہوگئے۔روات پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں