85

روات،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گوجرخان کی فیملی کو لوٹ لیا

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کی تلاشی دوران اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والا گینگ راولپنڈی میں ایک بار پھر سے سرگرم، ریوالونگ لائٹ لگی ہنڈا سوک میں سوار 03 ڈاکوؤں نے گوجرخان کی رہائشی فیملی کو تھانہ روات کی حدود میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،سکیم 1 گوجر خان کا رہائشی حفیظ احمد اپنی فیملی کے ہمراہ گیگا مال سے ہوکر گھر واپس جارہا تھا کہ ریڈیو سٹیشن جی ٹی روڈ روات کے قریب ریوالونگ لائٹ لگی ہنڈاسوک کار میں سوار 03 مسلح افراد نے اشارہ کرکے روک لیا،متاثرہ شہری حفیظ احمد کے مطابق ملزمان ظاہری حلیہ سے 25-30 سال عمر کے لگ بھگ، پینٹ شرٹ میں ملبوس، کیپ لگائے پنجابی زبان میں ‎گفتگو کررہے تھے،ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی اسکی اہلیہ سے 10 تولے طلائی زیورات، ہینڈ بیگ جس میں 01 لاکھ روپے نقدی،02 لاکھ روپے مالیتی آئی فون اور دیگر شناختی دستاویزات موجود تھیں چھین کر فرار ہوگئے،ذرائع کے مطابق روات پولیس نے متاثرہ شہری حفیظ احمد کی درخواست پر مقدمہ کرکے تفتیش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں