روات ہرکہ موڑ کے قریب حساس ادارے کے ملازم سے دوڈاکو نقدی،موبائل فون سمیت ضروری کاغذات چھین کر فرار۔روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق روات پولیس کو محمد باسط نے بتایا کہ حساس ادارے میں ملازم ہوں۔رات ساڑھے نو بجے کے قریب راولپنڈی شہر سے اپنے گاؤں سمبلال جارہا تھا کہ ہرکہ موڑ کے قریب پیچھے سے آنے والے مؤٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے میرے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرکے زبردستی جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،جس میں چار،پانچ ہزار روپے نقدی،شناختی کارڈ، سروس کارڈ تھا،سمیت موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے محمد باسط کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔یاد رہے تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ،جھٹہ ہتھیال،نکڑالی ڈھوک پٹھان وغیرہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گن پوائنٹ پر گاڑی،موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات سمیت راہزنی کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔جنکے تدارک کے لیے روات پولیس تاحال کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کرپارہی۔
