روات ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی موثر کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ زیورات، اسلحہ اوردیگر سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او صدر کی سربراہی میں ایس ایچ اوروات اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ایا ز خان کو گرفتارکرلیا، ملز م سے چوری شدہ زیورات، اسلحہ اوردیگر سامان برآمدہوا، ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ڈی پی اوصدر اورروات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
137