102

روات،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 05 لاکھ 53 ہزار روپے اور چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مسروقہ رقم 05 لاکھ 53 ہزار روپے اور چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں