تھانہ روات کے علاقے سے 31 سالہ نوجوان لاپتہ،چوری کے واقعات میں شہری لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، نقدی سمیت مؤٹر سائیکلوں سے محروم۔تھانہ روات میں مقدمات درج۔محمد جبار خان نے پولیس کو بتایا کہ 31 سالہ بیٹا بلال احمد خان مؤٹر سائیکل ٹھیک کروانے گھر سے گیا جو تاحال واپس نہیں آیا۔جس کا رابطہ نمبر بھی بند جارہا ہے۔ادھر چوری کے واقعات میں نامعلوم چور مانگا جھمٹ کے علاقے سے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کے کنڈے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی سمیت تین تولے طلائی زیورات چرا کرلے گئے۔دریں اثناء خاتون نجم السحر نے پولیس کو بتایا کہ گھریلو ملازمہ بشریٰ بی بی نےگھر میں رکھے طلائی زیورات مالیتی انیس لاکھ روپے چرا لیے ہیں۔
