روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں پولیس ریڈ کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ورثاء نے روڈ بلاک کر کےا حتجاج شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں پولیس ریڈ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد ورثاء نے چک بیلی خان روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا روڈ پر میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث شہری ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔
122