اسلام آباد (آغا اسد حیدری،نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات نادرا آفس ٹاؤٹ مافیا سرگرم عوام ذلیل خوار ۔ نادرا روات عملے کی مبینہ ملی بھگت اورشہریوں سے لڑائی جھگڑے اور بدتمیزیاں عروج پر وفاقی وزیرداخلہ اور نادرا کے اعلی احکام سے عوامی حلقوں نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق روات جی ٹی روڈ پر عوام علاقہ کی سہولت کے لیے بنایاگیا نادرا آفس زحمت بن گیا چوکیدار نادرا دفتر کا انچارج بن بیھٹا نادراروات دفتر کا عملہ نے آئے ہوئے معززشہریوں سے شدید بدتمیزیاں اور لڑائی جھگڑے أئے روز کا معمول بنالیا ذرائع کے مطابق دن گیارہ کے بعد دفتر کے اندر بغیر رشوت کے داخل نہیں ہوسکتے دفتر میں شہریوں کی شکایت پر عملہ لڑائی جھگڑے اورذلیل خوار کرتے ہیں بجائے کام کے أپس میں گپوں میں مشغول رہتے ہیں اور باہر انکے مبینہ ٹاؤٹ ڈیل کرتے ہیں دفتر کے گیٹ پر تعینات چوکیار انکاسرغنہ ہے عوامی حلقوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سکریٹری داخلہ نادرا کے اعلی احکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ نارداروات دفترحوالے سے تمام صورت احوال کا جائزہ لے کر نوٹس لیاجائےاور شہریوں کو ذلیل خوار ہونے سے بچایا جائے
372