راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار، 06 پستول 30بور،02پمپ ایکشن،01بندوق 12بوراور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان غلام قادر اورظاہر شاہ سے02پمپ ایکشن معہ ایمونیشن،ملزم فیض محمد سے01بندوق 12بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزم ظالک شاہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،تھانہ صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حسن خان اورنثار علی کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،تھانہ جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمرقدوس کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، تھانہ صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسود ضیا ء کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان حید ر کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
216