روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل تخت پڑی کے گاؤں موہڑہ سنگیاں میں لوگوں نے بکری چور پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیرمین چوہدری خلیل احمد کے بھائی چوہدری عمران نےاپنی گاڑی پہ جاتے ہوئے چور جسکا نام ارشد معلوم ہوا ہےکو جی ایل آئی گاڑی نمبر جی ایل آئی 772 میں بکریاں اٹھا کر ڈال رہا تھا
مقامی لوگوں کی مدد سے پکڑ کر 15 کال کردی یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بہت سے مقامی لوگوں کے مال مویشی چوری ہو رہے تھے اہلیان علاقہ نے اس دلیرانہ واردات کو موقع پر چور کو پکڑنے پر چوہدری عمران کا شکریہ ادا کیا تھانہ روات پولیس نے ارشد نامی شخص کو موقع سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی