روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کےتفتیشی افسران راجہ عمر عباس جنجوعہ اور عمران خالد کی بہترین تفتیش اور ٹھوس ثبوت کی بدولت معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ایک اور مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،
معزز عدالت نے مجرم راحیل محفوظ ولد محمد محفوظ مرحوم سکنہ چٹھہ ہتھیال راولپنڈی کو10 سال قید اور ایک لاکھ پچیس ھزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ، مجرم محکمہ پولیس سے 2018 میں ڈسمس ھوا اور اسکے بعد منشیات فروشی جیسا گھٹیا کام کر رھا تھا۔
جسے اسی سال ماہ فروری میں 1750گرام ھیروئن برآمد ہونے پر عمر عباس اے ایس آئی نے معہ ٹیم گرفتار کیاتھا، مقدمہ کی موثر پیروی اور ٹھوس شہاذت کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔