103

روات،معروف ریسٹورنٹ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) راولپنڈی نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سواں پل کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک ریسٹورنٹ کو سر بمہر کر دیا۔ ریونیو کمشنر راولپنڈی طاہرہ جاوید کی سربراہی میں ٹیم نے کالسٹو ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کی جس پر سروس سیلز ٹیکس کی مد میں 15 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ طاہرہ جاوید نے کہا کہ کالسٹو ریسٹورنٹ کو سروسز پر پنجاب سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سر بمہر کر دیا گیا ہے اور سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ریسٹورنٹ کو متعدد بار نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سروسز پر سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں