277

روات،مختلف علاقوں سے 8قیمتی جانور چوری

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں مویشی چوری کی وارداتیں رونما ہونا معمول بن گیا پولیس خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر متحرک ہونے لگے عوام جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہو گیا پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ کے تین مختلف وارداتوں میں شہریوں کے قیمتی مویشی چور ی ہو گئے موہری کمال کےرہائشی راجہ فرزند کی دو ،جاوید سکنہ پنجگراں کی تین اور چوہڑ چک کے رہائشی مجید نامی شخص کی تین قیمتی گائیں چوری ہو گئیں ،شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر مطالبہ کیا ہے اور مویشی چور گروہ کو گرفتار کر کے مویشی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں