تھانہ روات کی حدود لوسر موڑ پر واقع ایزی پیسہ شاپ پرڈکیتی ،ہنڈا موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر تین لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق روات چک بیلی خان روڈ پر لوسر موڑ کے قریب واقع موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ڈاکووں نے موبائل شاپ کے مالک احتشام کیانی اور وہاں موجود صارفین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر تین لاکھ کے قریب نقدی،فروخت کے لیے رکھے گئے فونز اور وہاں موجود خریداروں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے