159

روات،غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف آپریشن

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان آر ڈی اے نے بتایا کہ آر ڈی اے پلاننگ ونگ نے آج تین غیر قانونی ہاءوسنگ سکیمز کے خلاف آپریشن کیا۔ چک بیی خان روڈ پر دو غیرقانونی ہاءوسنگ سکیمز جن میں ایک دی کنٹری سائیڈزفارم ہاءوسسزکے خلاف آپریشن کرتے ہوے باءونڈری وال، تعمیر کردہ روڈز اور فٹ پاتھ کو مسمار کر دیا ہے۔ دوسری غیرقانونی ہاءوسنگ سکیم ترکش سمارٹ سٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوے بل بورڈز کو مسمارکر دیا گیا اور موقع پر نامعلوم چار افراد جو پختون تھے نے مسلح اسلحہ کے ساتھ آرڈی اے سٹاف پر دب دبہ ڈالنے کے لیے موقع پر پہنچے۔ اس موقع پر پولیس تھانہ روات نے دو مسلحہ افراد کو گرفتا کر کے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ دو مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ تیسری غیر قانونی ہاءوسنگ سکیم کنٹری سائیڈ ریزیڈنشیا جی ٹی روڈ تھانہ روات کے سامنے سائٹ پر موجود کنٹینر آفس مسمار کردیا گیا۔ جبکہ وہاں پر موجود 80 مقامی لوگوں نے موقف اختیارکیا کہ موجودہ جگہ آبائی ہے جو تاحال ان کے قبضہ میں ہے۔
انہوں نے کہا ان دوغیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان جن مین دی کنٹری سائیڈزفارم ہاءوسسز اور کنٹری سائیڈ ریزیڈنشیا کے مالک اعجاز جہانگیر اور غیرقانونی ہاءوسنگ سکیم ترکش سمارٹ سٹی کے مالک عبدالغفار پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکیموں کی منظوری کے بغیر بکنگ آفس چلا رہے تھے۔
عوام الناس کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی طرف سے سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے جا رہے ہیں۔ آر ڈی اے نے سبھی کو متنبہ کیا ہے کہ آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں ہاؤسنگ سکیموں، اپارٹمنٹ پراجیکٹس، کمرشل عمارتوں وغیرہ کو شروع کرنے کے لیے آر ڈی اے سے مطلوبہ این او سی حاصل کیے بغیر، اشتہاری ایجنسیوں کے ذریعے ایسے منصوبوں کی ہر قسم کی تشہیر، مارکیٹنگ وغیرہ غیر قانونی ہیں۔ لہذا آر ڈی اے عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں۔ مزید برآں، ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ نے سپانسرز کے لیے آگاہی پروگرام کا اعلان کیا ہے کہ وہ پرنٹ/سوشل میڈیا پر اپنی غیر منظور شدہ/غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ کو روکیں اور قانون کے مطابق سکیم کی این او سی/منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے ایف آئی اے اسلام آباد، سائبر کرائم اسلام آباد، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد، ایس این جی پی ایل اسلام آباد، ڈسٹرکٹ کلکٹر راولپنڈی، ضلع کونسل راولپنڈی، پیمرا اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کوسوشل میڈیا، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انٹرنیٹ سہولت کی دیگر ایپس پر نجی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات کے بارے میں درخواست/معلومات کے ساتھ خطوط بھیجے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں اور بکنگ آفسز کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں