روات( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے05ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز، کھلا پیٹرول اور دیگر آلات برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وروات اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے04ملزمان خضر عباس، محمد شاہ نواز، جعفر حسین اور عبدالرحمن جبکہ کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم ذوالقرنین کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، کھلا پیٹرول اور دیگر آلات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
163