159

روات،شراب سپلائر گرفتار 101 کپیاں برآمد

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،شراب سپلائر گرفتار، 101کپیاں دیسی شراب اور35بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر شہباز عابد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 101کپیاں دیسی شراب اور35بوتل شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں