371

روات،سریا چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،چوری کے واردات میں ملوث 02ملزمان گرفتار، چوری شدہ 01ٹن سریا برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث02ملزمان فدا اور عمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 01ٹن سریا برآمدہوا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریون کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں