83

روات،دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ چھ افراد زخمی

تھانہ روات کے علاقہ جٹھہ ہتھیال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پانچ سے زائد افراد زخمی،زرائع ۔تفصیلات کے مطابق راستے کے تنازعے پر افغانی اور مقامی افراد میں کشیدگی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران گولیاں لگنے سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں واقعہ میں اختر زمان ولد مدین خان، نعیم خان ولد محمود خان،عید زمان ولد گل زمان،رسول خان ولد عطر رحمن،وحید خان ولد عمر گل،شوکت ولد غلام حیدر زخمی ہوئے پولیس زرائع کے مطابق فرحان بھٹی،ثاقب بھٹی، فیصل بھٹی ،علی گوندل،راجہ اصغر اور سائیں آزاد وغیرہ نے اختر زمان وغیرہ کی دوکان پر حملہ کیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں