579

روات،خاتون سے زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار

روات( نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی فوری کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم فوری طور پر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم فضل حنان نے ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر روات پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم فضل حنان کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ گرفتا رملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے میرٹ پر مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا،خواتین سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں