روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات کے علاقے تخت پڑی میں واقع ڈیری فارم پر چوری کی واردات،نامعلوم چور نقدی،موبائل نقدی سمیت قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی نے پولیس کو بتایا کہ تخت پڑی ڈھوک چوہدریاں میں واقع ڈیرئ فارم میں تین نامعلوم چور دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے،اور ملازم حیدر کے رہائشی کمرے سے دو ہزار نقدی،کپڑے، قیمتی موبائل فون،شناختی کارڈ اے ٹی ایم وغیرہ چرا کر فرار ہوگئے۔جبکہ ملازم اس وقت دوسرے کمرے میں بھینسوں کا دودھ نکال رہے تھے۔ملحقہ مکان میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر تین نامعلوم چور فارم ہاؤس میں دیواریں پھلانگتے دیکھے جاسکتے ہیں۔روات پولیس نے آصف علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا تحرک کرنے کی کوشش کردی۔
