385

روات،اسلام آباد اور مری کو ملانیوالے بائی پاس کے آغاز کا عندیہ

راولپنڈی آر تھری (رنگ روڈ) پراجیکٹ کے آغاز بعد راولپنڈی/اسلام آباد کے انتظامی حکام نے ایسٹرن بائی پاس (راولپنڈی/اسلام آباد) روات تا سترہ میل مری ایکسپریس منصوبے کی الائنمنٹ پر مشاورت شروع کردی۔ایسٹرن بائی پاس(راولپنڈی/ اسلام آباد) 51 کلومیٹر سڑک پر مشتمل ہوگا۔ بائی پاس الائنمنٹ کا نکتہ آغاز ریڈیو پاکستان روات سے کلرسیداں روڈ، کہوٹہ کے جزوی حصے، اسلام آباد کے علاقوں نیلور، تمیر رکھ سے ہوتا ہوا مری سترہ میل مری ایکسپریس کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔ایسٹرن بائی پاس کا37 کلومیٹر پورشن راولپنڈی جبکہ 14 کلومیٹر پورشن اسلام آباد کی ریونیو حدود پر مشتمل ہوگا ۔جس میں 05 کلومیٹر پورشن محکمہ جنگلات کی زمین سے گزرے گا۔ جبکہ منصوبے کی الائنمنٹ میں 06 انٹرچینج بھی شامل ہیں۔ایسٹرن بائی پاس کی ابتدائی مجوزہ الائنمنٹ 2020 میں آرمی انجینئر- انچیف برانچ نے تیار کی تھی جنہیں سی ڈی اے نے ہائر کیا تھا۔رنگ روڈ پراجیکٹ کے نکتہ آغاز ریڈیو پاکستان روات بجائے بانٹھ مندرہ کے مقام پر ری الائنمنٹ ہونے بعد سی ڈی اے نے ایسٹرن بائی پاس کو بھی ریڈیو پاکستان روات کی بجائے بانٹھ مندرہ کے مقام سے شروع کرنے پر جلد سٹڈی ورک کرنے کا عندیہ دے دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں